i پاکستان

لاہور، اچھرہ کے علاقہ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جاں بحقتازترین

January 05, 2024

لاہور کے علاقہ بابا اعظم چوک اچھرہ میں گھر میں آگ لگنے سے چار بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے اچھرہ میں خوفناک آگ نے ہنستا بستا گھر ویران کر دیا،گھرمیں لگنے والی آگ سے چارمعصوم جھلس گئے،بچوں کی شناخت12سالہ ایمان، 8سالہ نور،5سالہ ابراہیم اور2سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے، آگ بابا اعظم چوک میں واقع عمارت کی پانچویں منزل پر لگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی