i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست غیر موثر قرار، داخل دفتر کر دیتازترین

February 28, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عبوری حفاظتی ضمانت کی درخواست غیر موثر قرار دیکر داخل دفتر کر دی۔بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس میں عبوری حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست 22جون 2023کو دائر کی گئی تھی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست غیر موثر قرار دیکر داخل دفتر کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی