i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ ، اچانک چوہا کمرہ عدالت میں داخل ہوگیاتازترین

September 15, 2025

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس کی عدالت میں پیر کو کارروائی کے دوران اچانک چوہا کمرہ عدالت میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق چوہے نے جیسے ہی اپنی جست شروع کی، کمرہ عدالت میں موجود بعض سائلین اور وکلا کے چہرے خوف سے سفید ہوگئے، مگر دوسری طرف کچھ لوگ اس کی شرارتوں پر ہنسنے سے خود کو روک نہ سکے۔ عدالت کے سنجیدہ ماحول میں اچانک قہقہے گونجنے لگے۔عینی شاہدین کے مطابق چوہا کبھی ادھر تو کبھی ادھر دوڑ لگاتا رہا اور پھر ایک لمبی چھلانگ مار کر سب کو حیران کرتے ہوئے اوجھل ہوگیا۔ اس پرفارمنس کے دوران اعلی افسران بھی عدالت میں موجود تھے، جو پہلے حیران اور پھر مسکرا دئیے۔ اس بن بلائے مہمان نے نہ صرف عدالت کی کارروائی میں ہلکا پھلکا وقفہ پیدا کیا بلکہ یہ بھی ثابت کردیا کہ عدالتی ریکارڈ کے تحفظ کے لئے چوہا بھی ایک سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔وکلا میں سے ایک نے ہنستے ہوئے کہا، لگتا ہے آج عدالت میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی انصاف لینے آئے ہیں!۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی