لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولز کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے اور نجی اسکولوں کو بچوں کیلئے بسیں خریدنے کا حکم دے دیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کیلئے درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے،عدالت نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ اسکولوں کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے اور بچوں کے لیے بسیں خریدنے کی ہدایت ہے، پرائیویٹ اسکولوں کے 50فیصد بچے گھر تا اسکول ان بسوں پر سفر کریں گے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2سال قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ اسکولوں کیلئے بسیں خریدنیکا کہا گیا تھا لیکن محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حکم پر عملدرآمد نہیں کروایا،اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد لاہور موٹر وے پر کھجور کے درخت لگانے سے روکتے ہوئے موٹروے، محکمہ جنگلات، پی ایچ اے اور نیشنل ہائی وے اور ہاسنگ سوسائٹیز کو ہدایات دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل ممبر کے مطابق چھتوں پر پودے لگانے کی مہم شروع ہو چکی ہے، کالجز کی چھتوں پر پودے اور گارڈن بنائے جا رہے ہیں۔عدالت نے جوہر ٹان میں محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کے احکامات بھی جاری کیے اور حکم دیا کہ ایکسپو سینٹر کے گرد صفائی ستھرائی کے بعد پودے لگائے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی