i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا سڑکوں پر چھڑکا ئوکیلئے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کرنے کی ہدایتتازترین

December 29, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے واسا کو سڑکوں پر چھڑکا ئوکے لیے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کردی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت عدالت نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں واپڈا فوری انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کرے، سڑکوں پر چھڑکا ئوکے لیے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کیا جائے، عدالتی احکامات کی خلاف وزری کرنے پر واسا ذمہ دار ہوگا،عدالت نے کہا کہ چیزوں کو سادہ رکھیں مشکل نہ کریں، نئیسال کے لیے نئے عزم اور ٹارگٹ سیٹ کریں، نئے سال میں ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ دنیا کے ماحول کوکس طرح صاف رکھنا ہے، اللہ تعالی نئے سال کو ہمارے لیے ترقی اور خوشیوں سے بھرا کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی