i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینے کا حکم معطل کر دیاتازترین

August 11, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، جسٹس راحیل کامران شیخ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پر پابندی کے خلاف شہری عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے کہا کہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پٹرول پمپوں پر بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پر پابندی لگا دی گئی،لاہور ہائی کورٹ نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے کہا کہ محض نوٹیفکیشن کے ذریعے کس طرح یہ پابندی لگائی جا سکتی ہے، ایسا کیا جانا آئین پاکستان کے بنیادی حقوق کی نفی ہے، مناسب ہے حکومت اس بارے قانون سازی کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی