i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ میں30 منزلہ عمارت تعمیرکرنے کی اجازت دیدیتازترین

March 12, 2024

لاہورہائیکورٹ نے بلندوبالا عمارتیں تعمیرکرنے سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے گلبرگ میں 30 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی اجازت دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم لاہور کے علاقے گلبرگ میں تیس منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے عمارت کی تعمیر کیخلاف دائردرخواست خارج کردی۔ ایل ڈی ایکی جانب سے سینئرلیگل ایڈوائزر صاحبزادہ مظفرعلی نے دلائل دئیے۔ واضح رہے کہ درخواست گزارنوردین نے رہائشی علاقہ میں30 منزلہ عمارت کی تعمیر کو چیلنج کیا تھا، درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رہائشی علاقے میں بلندوبالاعمارتیں تعمیر نہیں ہوسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی