لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش پر وفاقی حکومت کے وکیل کو طلب کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد بلال حسن نیحافظ شاکرمحمود کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت کیریمارکس دئیے کہ وفاقی حکومت کیوکیل کاموقف سن کر نوٹس کرنے یا نہ کرنیکا فیصلہ کریں گے،عدالت نیوفاقی حکومت کے وکیل کو طلب کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ ایکس((ٹویٹر ) کو بند کرکے آزادی اور بنیادی حقوق چھننے کیبرابر ہے، آئینی طور پرکسی شہری کی آزادی کو چھینا نہیں جاسکتا، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی