i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ پی پی 145 سمیع اللہ خان کے انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کی درخواست خارجتازترین

June 18, 2025

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی پی 145 سے مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار اور وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی شوہر سمیع اللہ خان کے خلاف انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کی درخواست خارج کر دی۔درخواست پی ٹی آئی کے رہنما یاسر گیلانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر احمد نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں درخواست کو قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا۔فیصلے کے مطابق درخواست اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں تھی، اسے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 کے تحت دائر نہیں کیا گیا، درخواست دائر کرتے وقت سیکشن 142 اور 143 پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔عدالت نے سپریم کورٹ کے اس نوعیت کے کئی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ یہ درخواست تکنیکی بنیادوں پر قابلِ سماعت نہیں۔درخواست گزار کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی پی 145 کے 17 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کو فارم 45 کے مطابق درست کیا جائے، یاسر گیلانی نے ان پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔تاہم عدالت نے ان تمام نکات پر غور کے بعد قرار دیا کہ چونکہ درخواست قانونی دائرہ کار کے مطابق داخل نہیں کی گئی اس لیے اسے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 145 کے تحت خارج کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی