i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ ، پولیس نے حسان نیازی سے متعلق درخواست پر جواب جمع کرا دیاتازترین

August 18, 2023

لاہور پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے بھانجے حسان نیازی سے متعلق درخواست پر جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا،لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی پولیس رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ حسان خان نیازی جناح ہائوس حملہ کیس میں نامزد ہیں، اور مرکزی ملزمان میں شامل ہیں، حسان نیازی کو ٹرائل کے لیے ملٹری کے حوالے کردیا گیا ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نے رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرائی،خیال رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر ان کے بیٹے حسان نیازی کو جمعہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی