i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا پی ٹی آئی کے 57کارکنان کی رہائی کا حکمتازترین

August 11, 2023

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے 57کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر احکامات جاری کیے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے 57کارکنان کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔خیال رہے کہ عدالت نے 3 ایم پی او آرڈر معطل کرکے 57پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی