i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ،عبدالعلیم خان کی کامیابی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے دلائل طلبتازترین

February 12, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے این 117 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عبدالعلیم خان کی کامیابی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے دلائل طلب کر لئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 117 سے آزاد امیدوار کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکلا نے مقف اختیار کیا کہ حلقہ این اے 117 سے عبدالعلیم خان کو کامیاب قرار دیا گیا، امیدوار عبدالعلیم خان فارم 45 میں ناکام ہو چکے تھے، آر او کے فارم 47 میں عبدالعلیم خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ آر او کو درخواست دی مگر اس کے باوجود اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، عدالت سے استدعا ہے کہ عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ بعدازاں عدالت نے آزاد امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے دلائل طلب کر لئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی