سابق وزیر اعلی پنجاب کی اہلیہ قیصرہ الہی نے لاہور ہائی کورٹ میں حلقہ این اے 64 اور پی پی 32 میں مور کے انتخابی نشان کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ قیصرہ الہی نے ایڈووکیٹ فرمان کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم جاری کیا ہے مگر الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا۔ مزید بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے انتخابی نشان کے لیے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا، قیصرہ الہی کے دونوں حلقے ایک ہی علاقہ میں واقع ہیں اور ان حلقوں میں کسی بھی امیدوار کو مور کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلی کی اہلیہ نے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو انہیں مور کا نشان الاٹ کرنے کا حکم دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی