i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ،تدارک سموگ کی درخواستیں 29 دسمبر کو سماعت کیلئے مقررتازترین

December 26, 2023

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم 29 دسمبر کو شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ عدالت نے مختلف سرکاری محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کر رکھی ہیں جبکہ درخواستوں میں سموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی