i پاکستان

لاہور، ایک شخص الیکٹرک پول سے گر کر جاں بحقتازترین

August 12, 2026

لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ اجتماع چوک پر ایک شخص الیکٹرک پول سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مذکورہ شخص کھمبے سے لائٹس اتار رہا تھا کہ گر گیا، 48 سالہ شوکت علی فقیر پول سے گر کر جاں بحق ہوا، عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ شخص نشے کا عادی تھا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی