i پاکستان

لاہور، ایل ڈی اے کا آپریشن، سینکڑوں تجاوزات، تھڑے، بورڈز و ہورڈنگز مسمارتازترین

September 20, 2023

 لاہور میں ایل ڈی اے نے آپریشن کرتے ہوئے شادیوال چوک سے کھوکھر چوک اور اطراف کی مین شاہراہوں پر 100 سے زائد دکانوں و املاک کے سامنے سے تجاوزات ہٹا دیں۔ مین سڑکوں پرعرصہ دراز سے قائم ماربل سٹورز، سینٹری سٹورز کی تجاوزات ختم کردیں جبکہ آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ، پولیس اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا۔ کمرشل سٹورز، گراسری سینٹرز، سیلون، فوڈ پوائنٹس، ٹی پوائنٹس کے آگے سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ آپریشن کے دوران تجاوزات، شیڈ، تھڑے، بورڈز و ہورڈنگز مسمار کردی گئیں اور دکانوں کے آگے بنائے گئے فلور، سٹال انفراسٹرکچر کو بھی مسمار کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی