لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اشتہاری ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا،پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے دو رہائشی پلاٹس اور ایک بینک اکائونٹ، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی پانچ زرعی زمینیں، فرخ حبیب کے چار بینک اکائونٹس، ایک رہائشی جائیداد اور ایک بیمہ پالیسی، مراد سعید کے دو بینک اکائونٹس اور ایک گاڑی قرق ہو گی،عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی 3زرعی زمینیں، ایک رہائشی جائیداد، پانچ بینک اکائونٹ، دو گاڑیاں اور 35گھوڑے بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی دو زرعی زمینیں، دو رہائشی جائیدادیں، پانچ بینک اکائونٹس، ایک گاڑی، تین پلاٹ، فلیٹ، سواتی انٹرپرائزز میں 51فیصد شیئرز، امریکا اور دبئی میں موجود جائیدادیں بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عندلیب عباس کی دو رہائشی جائیدادیں، تین بینک اکائونٹس اور دو گاڑیاں بھی قرق کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی