i پاکستان

لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے 15 دہشت گرد گرفتارتازترین

September 23, 2023

محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں کے مشترکا کارروائی کے دوران اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے 15 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 13 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کے2 ،داعش کا ایک اہم کمانڈر پکڑے گئے جبکہ اٹک سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، بہاولپور اور جہلم سے بھی کالعدم تنظیم کے کارندے گرفتار ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردو ںس ے دھماکا خیز مواد اور خودکش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں کھنہ پل کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا، گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی