شدید گرمی کے بعد لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میںوقفے وقفے سے بادل برسیں گے اور یہ سلسلہ 13 جون تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 26، زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بادل برسنے کے امکانات ہیں، اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 16 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد تک جا پہنچا ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔اس کے علاوہ کرک شہر اور مضافات میں تیز ہوائو ں کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا
خیبرپختونخوا میں بھی طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب سندھ کے اکثر اضلاع میں آج (جمعہ تک ) درمیانی سے شدید گرمی کی لہرکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی موسم شدید گرم اور پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہیکہ کراچی میں 24گھنٹوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد ہے اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 22کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے24گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی