i پاکستان

لاہور اور گردونواح میں ہلکی بارش، سردی کی شدت میں اضافہتازترین

February 03, 2024

صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردو نواح میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹان، جوہر ٹان، گلبرگ، گارڈن ٹان سمیت شہر کے دیگر مقامات پر بادل برسے۔ کاہنہ، قصور، پتوکی، مریدکے اور شیخوپورہ میں بھی ہلکی بارش ہوئی، بادل برسنے کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا، حالیہ دنوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی