i پاکستان

لاہور، بچی پر تشدد کرنے والا بس کنڈکٹر گرفتارتازترین

April 21, 2026

لاہور کے علاقے چوہنگ میں بچی پر تشدد کرنے والے بس کنڈکٹر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ چوہنگ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے احکامات پر اسپیڈو بس کے کنڈکٹر سجاد علی کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم نے دورانِ سفر ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر واقعہ نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی