i پاکستان

لاہور، بچوں کیلئے پنجاب کا پہلا برن یونٹ چلڈرن ہسپتال میں تیارتازترین

August 25, 2026

چلڈرن ہسپتال میں بچوں کیلئے صوبے کا پہلا برن یونٹ تیار کرلیا گیا۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بچوں کیلئے صوبے کا پہلا برن یونٹ تعمیر کیا گیا ہے، جو 30 بستروں پر مشتمل ہے جبکہ 8 آئی سی یو بیڈز اور 3 آپریشن تھیٹرز اس یونٹ میں شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق برن یونٹ کیلئے کنسلٹنٹ سٹاف بھرتی کرلیا گیا اور میڈیکل افسران تعینات ہیں۔ترجمان کے مطابق برن یونٹ میں نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی