i پاکستان

لاہور، بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لے کر فرارتازترین

June 10, 2026

لاہور میں 2 بینک ملازمین نے شہری سے 5 کروڑ روپے ہتھیالئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے رنگ محل میں پیش آیا جہاں 2 بینک ملازمین نے شہری سے 5 کروڑ روپے ہتھیالئے۔ترجمان نے بتایا کہ شہری بینک میں رقم جمع کروانے گیا تھا جہاں بینک ملازمین نے رقم لی اور غائب ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرکے 3 کروڑ روپے برآمد کرلئے گئے ہیں جب کہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی