لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک پولیس ملازم نے اپنی ہی بہو کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا جہاں ایک پولیس ملازم نے اپنی ہی بہو کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔شاہدرہ کے رہائشی اور اسپیشل برانچ کے کلریکل اسٹاف میں تعینات ملازم رمضان پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے اپنی بہو کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔متاثرہ خاتون کے والدین نے اس گھنائونے فعل کے خلاف پولیس کو مقدمے کی درخواست دی، جس پر ایس ایچ او شاہدرہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم رمضان کو حراست میں لے لیا۔متاثرہ خاتون کی شادی پانچ سال قبل ملزم رمضان کے بیٹے سے ہوئی تھی اور وہ دو بچیوں کی ماں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم اپنی بہو کو مسلسل بلیک میل کر رہا تھا اور زبان کھولنے کی صورت میں اس کے والد اور بھائیوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی