i پاکستان

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیئےتازترین

October 10, 2023

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیئے۔ بورڈ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی جن میں سے 97 ہزار 100 طلبا نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ حکام نے بتایا ہے کہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 57 فیصد سے زائد رہا جبکہ 71 ہزار بچے فیل ہوگئے۔ بورڈ حکام کے مطابق نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی