i پاکستان

لاہور، چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کا دھرنا ختمتازترین

September 18, 2026

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کیخلاف لاہور کے چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کردیا گیا۔33 روز سے جاری دھرنا بغیر اعلان کے ختم کیا گیا ہے۔ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ کراچی سے شروع ہوگا، کراچی سے ٹرین مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے، لاہور میں دھرنے کی جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دھرنا ختم ہونے پر چیئرنگ کراس پر جزوی طور پر ٹریفک بحال ہوگئی، صفائی کا کام شروع کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی