i پاکستان

لاہور، داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے راہگیر جاں بحقتازترین

April 13, 2026

لاہور میں داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے 40 سالہ راہگیر شاہد شدید زخمی ہو گیا، اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیفٹی آفیسر اور کرین اسٹاف سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں طاہر، حمزہ، مدثر، امیر معاویہ اور لقمان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی