لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس اور چہلم کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے پیش نظرمیٹرو بس سروس منگل کو مکمل طور پر معطل ر ہی ۔حکام کے مطابق میٹرو بس سروس کا پورا روٹ اور تمام اسٹیشنزعارضی طور پر بند کر دئیے گئے جبکہ سروس پورا دن بند ر ہی ۔اورنج لائن ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال رہی اور آپریشن جاری رہا اسپیڈوبس کیتمام روٹس معمول کے مطابق فعال مسافروں کیلئے سروس دستیاب رہی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی