i پاکستان

لاہور ، دو ڈمپر وں کے درمیان تصادم میں ایک شخص جان بحق،دوافراد زخمیتازترین

June 02, 2025

لاہور میں سرگودھا روڈ پر دو خونی ڈمپروں میں آپس میں ٹکر سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق خانقاہ ڈوگراں لاہور سرگودھا روڈ پر گزشتہ صبح چھوٹا سرکاری کے نزدیک ایک ڈمپر دوسرے ڈمپر کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گیا۔اس حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جس کی شناخت آصف ولد میر یعقوب کے نام سے ہوئی موقع پر جاںبحق ہو گیا جبکہ دو افراد بلال ولد اکرم جلال ولد جلیل خان شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو ڈمپروں سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا لاہور سرگودھا روڈ پر ڈمپر حادثات معمول بننے کی وجہ سے شہریوں نے بائی پاس روڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی