i پاکستان

لاہور، فوڈ اتھارٹی نے 33ہزار 30 کلو چربی اور آلائشیں، 5ہزار لٹر چربی سے تیار آئل تلف کر دیاتازترین

May 08, 2026

لاہور کے علاقے سبزی منڈی روہی نالہ کے قریب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے 33ہزار کلو آلائشیں اور 5 ہزار لٹر چربی سے تیار آئل تلف کردیا گیا ۔سبزی منڈی روہی نالہ کے قریب چربی اور آلائشوں سے آئل تیارکرنے والے یونٹ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔آلائشوں سے تیار آئل تیار کرنیوالے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی موسی رضا کے مطابق کارروائی انتہائی لازم آئل ریکارڈ اور لائسنس کی عدم موجودگی پر عمل میں لائی گئی ۔۔ کھلے پروسیسنگ ایریا میں چربی اور آلائشوں سے آئل نکالا جارہا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی