لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ فواد چوہدری کے وکیل ظفر اقبال ایڈوکیٹ نے دلائل دیے۔درخواست میں موقف دیا کہ فواد چوہدری کو پیش نہ ہونے کی بنیاد پر دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔ ماڈل ٹان تھانہ کے مقدمہ نمبر 366/23 میں 9 دسمبر 2023 کو اور مقدمہ نمبر 367/23 میں 12 دسمبر 2023 کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ فواد چوہدری 4 نومبر 2023 سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں اور زیر حراست ملزم کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دونوں مقدمات میں اشتہاری قرار دینے کے حکم کو کالعدم قرار دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی