i پاکستان

لاہور، گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ ، 2 افرادجاں بحق ، بچی معجزانہ طور پر بچ گئیتازترین

October 28, 2024

لاہور میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں موجود بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقہ باٹا پور میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے تاہم گاڑی میں موجود بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ملزمان نے پہلے نہر کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی، جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگا کر لے جانے کی کوشش کی لیکن حملہ آوروں نے پیچھا کرکے دوبارہ گاڑی پر فائرنگ کردی۔ مقتولین میں چالیس سالہ اشفاق اور انتیس سالہ مقدس شامل ہیں تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔لاہور میں باٹا پور کے علاقے میں خاتون سمیت 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، قتل،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں شاہدعرف بودا،علی حسن اوردیگرکو نامزد کیاگیا اور کہا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکیاہلیہ اورڈرائیور کو قتل کیا۔ایس پی کینٹ نے بتایا کہ پولیس اورفرانزک ٹیم نیموقع سے شواہداکھٹے کرلئے ہیں اور لاشیں تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کیلئے ڈیڈہائوس منتقل کردی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کوسی سی ٹی وی کیمروں،دیگرذرائع سے ٹریس کیاجارہاہے اور دیرینہ دشمنی اورتمام پہلومدنظررکھ کرتحقیقات جاری ہیں،ملزمان کو جلدگرفتار کر لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی