لاہور میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 13 سالہ عروج اور 45 سالہ شریفہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی