i پاکستان

لاہور، گھر میں سلنڈر پھٹنے سے متعدد افراد زخمیتازترین

January 17, 2024

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھر میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ سلنڈر پھٹنے سے گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ سلنڈر پھٹنے کے باعث زخمی ہونے والے شہریوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے تھے، ریسکیو ذرائع نے بتایا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی