i پاکستان

لاہور‘ گھریلو ملازمہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد اسقاط حمل کے دوران جاں بحقتازترین

June 02, 2026

ماڈل ٹان میں گھریلو ملازمہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد اسقاط حمل کے دوران جاں بحق ہوگئی۔مرنے سے قبل ویڈیو بیان میں لڑکی نے بتایا کہ نومبر2025 میں حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا جس کے بعد اس نے یہ والدین کو بھی بتایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے تحریری اور ویڈیو بیان پر اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل کی دفعات کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا باپ پوسٹ مارٹم کرانے سے انکاری تھا،زبردستی پوسٹ مارٹم کروایا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش بڑھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی