i پاکستان

لاہور ، جائیداد کے تنازع پر 2 افراد کے قتل میں ملوث خاتون سمیت5 ملزمان گرفتارتازترین

June 14, 2025

لاہور میں جائیداد کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کرنے والے 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق دہرے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ہے، جس میں ہڈیارہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے 2شہریوں کو قتل کرنے والے خاتون سمیت 5ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ محمد سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے خاتون ملزمہ سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے جائیداد کے تنازع پر شہری صدیق اور جاوید کو قتل اور شہری برکت، پرویز، عامر اور نوید کو شدید زخمی کر دیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان اور مقتولین آپس میں قریبی رشتے دار ہیں اور ان کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی