لاہور سمیت صوبہ بھر میں جمعتہ المبارک کے موقع پرمساجدوامام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھاکہ نمازجمعہ کے دوران شہرمیں سکیورٹی الرٹ ہے ،پٹرولنگ ٹیمیں مساجد،عبادت گاہوں اوراہم شاہراں پرپٹرولنگ کریں،پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے کیمروں سے خصوصی نگرانی کی جارہی ہے ۔ سی سی پی او نے مزید ہدایت کی کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرچیکنگ کاعمل مزید سخت کیاجائے، شہر بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے گئے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی