لاہور کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی، امتحانات کا آغاز 9 مارچ 2026 سے ہوگا۔پہلی شفٹ 9 بجے سے 12 بجے تک ہو گی اور دوپہر کی شفٹ 1 سے 4 بجے تک ہوگی، جمعہ کے روز دوپہر کی شفٹ 2 سے 5 بجے تک چلے گی۔پہلی جماعت کا پہلا پرچہ انگلش 9 مارچ کو ہوگا، دوسری جماعت کا پہلا پرچہ جی کے مقرر، تیسری جماعت کا پہلا پرچہ اسلامیات / اخلاقیات، چوتھی جماعت کا پہلا پرچہ ریاضی، پانچویں جماعت کا آغاز اسلامیات / اخلاقیات سے ہوگا۔چھٹی جماعت کا پہلا پرچہ ریاضی، ساتویں جماعت کا پہلا پرچہ کمپیوٹر / عربی، آٹھویں جماعت کا پہلا پرچہ ریاضی ہوگا، ناظرہ قرآن، ترجم القرآن اور تجویدی قاعدہ بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ریڈنگ، لسننگ اور سپیکنگ کا خصوصی پرچہ بھی لیا جائے گا، آٹھویں جماعت کے طلبہ SBA کے تحت ریاضی، اردو، انگلش اور سائنس کے پرچے اپنے امتحانی مراکز میں دیں گے۔سی ای اوز کو اینڈ آف ایئر SBA 2026 کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت، کسی بھی رہنمائی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن سے رابطے کی ہدایت کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی