i پاکستان

لاہور کا چوتھا میگا منصوبہ اکبر چوک فلائی اوور مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو گیاتازترین

November 30, 2023

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ذاتی دلچسپی کے باعث لاہور کا چوتھا میگا منصوبہ اکبر چوک فلائی اوور بھی مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو گیا،اکبر چوک فلائی اوور کو 10ماہ کی بجائے 7ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل کر لیا گیا، کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی مدت تکمیل 10ماہ مقررکی گئی، رواں سال ہونے والی شدید بارشوں کے باوجود منصوبے کو مدت تکمیل سے پہلے ٹریفک کے لیے کھول  دیا گیا،اکبر چوک پر 1.1کلو میٹر کے 2فلائی اوورز اور 10پروٹیکٹیڈ یو ٹرنز بنائے گئے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں عام ٹریفک کے لیے بننے والے یہ سب سے طویل فلائی اوورز ہیں، منصوبے کی تکمیل سے وحدت روڈ تا پیکو روڈ سگنل فری کوریڈور بن گیا ہے،اکبر چوک، شوک چوک، جناح ہسپتال، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، کچا چیل روڈ، پیکو روڈ اور مادرملت سمیت 10مقامات پر پروٹیکٹیڈ یوٹرن بنائے گئے ہیں،قبل ازیں بیدیاں انڈرپاس، شاہدرہ فلائی اوورز اور کیولری انڈر پاس کو بھی ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ٹریفک کیلئے کھولا جا چکا ہے،محسن نقوی نے کہا ہے کہ اکبر چوک فلائی اوور سے کالج روڈ، پیکو روڈ کے اطراف میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا، یومیہ تقریبا اڑھائی لاکھ گاڑیوں کو آمدورفت میں آسانی ہو گی، کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ منصوبے میں تبدیلی کر کے قیمتی درختوں کو بچایا گیا ہے اور ایک درخت بھی نہیں کاٹا گیا بلکہ 285درختوں کو محفوظ بنایا گیا ہے، منصوبے کے اطراف میں 300نئے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی