i پاکستان

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت میں نومئی کے مقدمات کا ٹرائل شروع ہو گیاتازترین

November 04, 2023

لاہورکی انسداد دہشتگری عدالت میں نومئی کے مقدمات کا ٹرائل شروع ہو گیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جلا گھیرا کے چارچالانوں پر سماعت کی،عدالت نے نامزد گرفتارملزمان کو 15 نومبر کو جیل سے طلب کرلیا اورگرفتار نہ ہونے والے ملزمان سے متعلق پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگری عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کینٹینر جلانے کے مقدمات میں طلبی کے نوٹسزجاری کیے،تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری ،میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی