i پاکستان

لاہور، ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاکتازترین

June 01, 2024

لاہور میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقے مسلم ٹان اور کاہنہ میں ہوئے جس دوران پولیس نے چاروں ڈاکوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکو ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مسلم ٹان میں ہلاک ملزمان کی شناخت عبدالقادر اور شہزادہ کاشف کینام سے ہوئی، ملزمان نے چند روزقبل اقبال ٹاون میں ڈکیتی کے دوران ایک پروفیسرکو قتل کیاتھا۔ پولیس کے مطابق مقتول پروفیسر فاروق اعظم نے اگلے روز حج کے لیے روانہ ہونا تھا، ملزمان پروفیسر کے بیٹے سے 5 ہزار ریال بھی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ دوسری جانب کاہنہ میں بھی مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے جنہیں پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی