i پاکستان

لاہور، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاکتازترین

November 28, 2023

مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ سول لائنز زیر حراست ڈاکو رضی شاہ کو ساتھیوں کی گرفتاری اورریکوری کیلئے تھانہ گجر پورہ لیجارہی تھی کہ گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے اچانک پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق اس دوران ساتھی ڈاکوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زیر حراست ملزم شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتالے منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو رضی شاہ ڈکیتی اور رہزنی کی 50 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا جب کہ ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی