صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان موقع پر مارے گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ہونے والے ملزمان کاہنہ و دیگر علاقوں میں وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی