i پاکستان

لاہور میں 11 ماہ کے دوران جرائم میں 52 فیصد کمی ہوئی ،پولیس کا دعویتازترین

December 11, 2025

لاہور پولیس نے دعوی کیا ہے کہ شہرمیں جرائم کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پولیس ریکارڈ میں کہا گیا ہے کہ 2024 اور 2025 کے 11 ماہ کے تقابلی جائزے کے مطابق گھنائو نے جرائم میں مجموعی طور پر 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ریکارڈ کے مطابق پولیس ریسکیو ون فائیو پر کالز میں 73 فیصد کمی آئی، ڈکیتیوں میں 49 اور راہزنی کی وارداتوں میں 73 فیصد کمی ہوئی جب کہ چوری کی وارداتوں میں بھی 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہناہے کہ جرائم میں کمی حکومتی سرپرستی، جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ اور فورس کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی