i پاکستان

لاہور میں 15 سالہ لڑکے میں منکی پاکس کی تصدیق،پنجاب میں مریضوں کی تعداد26ہوگئیتازترین

April 10, 2026

پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں 15 سالہ لڑکے میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت پنجاب کی لیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منکی پاکس کا مریض میو ہسپتال میں زیرعلاج ہے، رواں برس پنجاب میں رپورٹ ہونے والے منکی پاکس مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر مدبر رحمان کا کہنا ہے منکی پاکس کے مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈ قائم ہے، مریض کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی