i پاکستان

لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہتازترین

October 17, 2023

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے ریلیف کو عوام تک منتقلی کا آغاز کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے عہدے داروں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کرے گی، پرائیویٹ اڈوں سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 10 فی صد فیصد تک کمی کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کرایوں میں فوری کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے، تیل کی قیمتیں گرنے سے اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر کاروباری افراد دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی لائیں، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام تک ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی