i پاکستان

لاہور میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحقتازترین

February 21, 2024

لاہور کے علاقے ہنجر وال میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ہنجروال میں زیر تعمیر عمارت کی چھت ڈالی جارہی تھی کہ اچانک شٹرنگ گر گئی جس سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص یاسر ، اس کی 7 سالہ بیٹی نایاب اور تین سالہ فضا کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں فضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن مکمل کر کے عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی