i پاکستان

لاہور، منکی پاکس کے مزید 2 نئے کیسز رپورٹ، محکمہ صحت میں تشویش کی لہرتازترین

June 10, 2026

صوبائی دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس کے مزید دو نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت پنجاب کے حکام اور طبی ماہرین میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال لاہور میں منکی پاکس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 54 ہو چکی ہے۔طبی ماہرین نے ان دونوں مریضوں کے لوکل ٹرانسمیشن یعنی مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، متاثرہ خواتین کی کوئی بیرونِ ملک ٹریول ہسٹری (سفر کا ریکارڈ) موجود نہیں ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ وائرس اب شہر کے اندر ہی ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو رہا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ دونوں نئے مریض خواتین ہیں جن کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں میو اسپتال لاہور کے مخصوص وارڈ میں داخل کر کے زیرِ علاج رکھ دیا گیا ہے۔محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی