i پاکستان

لاہور، نامعلوم افراد کی نجی کالج کی بس پر فائرنگ، دوطالبات زخمیتازترین

November 28, 2023

لاہور میں ملتان روڈ پر نجی کالج کی بس پر فائرنگ ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں موہلنوال سندر کے قریب ملتان روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نجی کالج کی بس پرفائرنگ کردی ہے۔ گولیاں لگنے سے دو طالبات زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق نجی کالج کے بچے ٹرپ پرجا رہے تھے، زخمی طالبات کو لاہورجنرل اسپتال منتقل کردیا گیا، طالبات کی شناخت عائشہ اور نمرہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی طالبہ عائشہ انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہے، واقعہ رات گئے پیش آیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی