i پاکستان

لاہور، نازیبا ویڈیوز بناکر اہلخانہ کو ہراساں کر نیوالی 2گھریلو ملازمائیں گرفتار، ویڈیوز برآمدتازترین

May 30, 2024

لاہور پولیس نے نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2گھریلو ملازماں کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار کی گئی ملازماں سے درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمائیں چھپ کر اہل خانہ کی نازیبا ویڈیوزبنا تی تھیں جس کے بعد فیملی کو ہراساں کیا جا تا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ گینگ کو گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے والی ایک ایجنسی چلا رہی ہے تاہم ایجنسی کا مالک فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی